Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ٹائیکوانڈو عالمی اوپن چیمپیں شپ میں ایرانی خاتون کا طلائی تمغہ

ٹائیکوانڈو خواتین عالمی اوپن چیمپن شپ کے آخری دن ایران نے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹائیکوانڈو خواتین عالمی اوپن چیمپین شپ میں ایران سمیت دنیا کے اکتیس ملکوں کی ایک سو ستر خواتین نے حصہ لیا۔

ستاون کلوگرام وزن کے مقابلوں کے فائنل میں خاتون ایرانی کھلاڑی زھرا شیدائی نے روس کی مارگریتا بلیزنیاکوا، کو ایک سخت اور اعصاب شکن مقابلے میں مساوی رہنے کے بعد گولڈن  راؤنڈ میں شکست دے دی۔

انہوں نے اس سے پہلے روس سے تعلق رکھنے والی ایلنا میرانیوک کو نو کے مقابل میں بارہ پوائنٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گزشتہ روز ایران کی ملیکا میر حسینی اور کوثر ساسہ نے اپنے اپنے ایونٹ میں ملک کے لیے کانسی کے دو تمغے حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ خواتین کی ٹائیکوانڈو عالمی اوپن چیمپین شپ کے مقابلے جمعرات سے  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوئے تھے جو ہفتے کی شام ختم ہوگئے۔

ٹیگس