Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • اسکوائش کے ایشیائی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح

ایشین اسکوائش چیمپین شپ کے مقابلوں میں شریک ایرانی ٹیم نے سنگاپور کو تین دو سے ہرا دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، بیسویں ایشین اسکوائش چیمپین شپ کے یہ مقابلے، منگل سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور میں شروع ہوئے ہیں۔

ایران کی، مرد و خواتین کی ٹیمیں، ان مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

ایران کی مردوں کی ٹیم نے اپنے دوسرے مقابلے میں سنگاپور کو تین دو سے شکست دے دی ہے جبکہ پہلے میچ میں اس نے تین ایک سے سری لنکا کو ہرایا تھا۔ ایران کی مردوں کی ٹیم، بدھ کے روز اپنے تیسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

جنوبی کوریا میں گزشتہ برس ہونے والے اسکوائش کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی مردوں کی ٹیم نے تیسری اور خواتین کی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹیگس