عدل و انصاف کی بنیاد قانون کی پابندی ہے: صدر ایران
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے حکومت اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاکید کی ہے کہ انصاف پر عمل کرنے کی بنیاد قانون ہے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز یوم پارلیمنٹ کی مناسبت سے حکومت اور پارلیمنٹ کی منعقدہ مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون پر جتنا زیادہ درست طریقے سے عمل کیا جائے گا اتنا ہی زیادہ انصاف کا قیام عمل میں آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، عوامی عزم و ارادے کی مظہر ہے جہاں قانون سازی کا عمل انجام پاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سب کو چاہئے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عمل کریں۔
اس موقع پر پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی امید ظاہر کی کہ صدر مملکت، خارجہ پالیسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرانے کی پوری کوشش کریں گے اور ایسا بہتر اور منصفانہ سمجھوتہ طے پائے گا کہ جس کے ذریعے ایرانی عوام کے حقوق کا تحفظ اور ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ہو گا۔