Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، معمول کی تکنیکی رپورٹ ہے: ایران

ایران نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، معمول کی تکنیکی رپورٹ ہے ۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب محمد رضا غائبی نے بدھ کی رات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے اپنے اراکین کو ایرانی جوہری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، معمول کی تکنیکی  رپورٹ ہے جو ایران کی جانب سے اس تنظیم کو معمول کے طریقہ کار کے مطابق اپنے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے 20 فیصد افزودہ یورینیم ہیکسافلوورائیڈ بنانے کے لئے فردو جوہری تنصیبات میں آئی آر-6 سینٹری فیوجز کی گیسیفیکیشن شروع کر دی ہے، اور ایران نے آئی اے ای اے کو اس سائٹ پر اپنی نگرانی بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

ٹیگس