ایرانی کھلاڑی وومن آف دی میچ منتخب
Dec ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
ایران کی قومی خواتین ہینڈبال ٹیم کی گول کیپر فاطمہ خلیلی کو اسپین میں جاری عالمی کپ میں ناروے کے خلاف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق عالمی کپ میں شریک ایران کی ہینڈبال ٹیم، اولمپک چیمیئن ناروے کے خلاف اپنا دوسرا میچ ہار گئی تاہم گول کیپر فاطمہ خلیلی وومن آف دی میچ قرار پائیں۔
ایرانی گول کیپر فاطمہ خلیلی نے ناروے کی جانب سے کئے جانے والے اکیس میں سے چھے حملوں کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ ناکام بنایا اور انکی مجموعی کارکردگی کی بنا پر فیبا کی جانب سے وومن آف دی میچ کا ایوارڈ ان کو دیا گیا۔
ایران کی قومی خواتین ہینڈ بال ٹیم پہلی بار کسی عالمی مقابلے میں شریک ہے اور آج اپنے آخری میچ میں قازقستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔