Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی بیچ ہینڈبال ٹیم نے اپنا پہلا عالمی تمغہ حاصل کر لیا

ایران کی یوتھ بیچ ہینڈ بال ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ملک کی تاریخ کا پہلا تمغہ حاصل کر لیا۔

سحر نیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق ایران کی انڈر 18 بیچ ہینڈبال ٹیم نے ایک دلچسپ میچ کے دوران فرانس کو دو صفر سے ہرا کر بیچ ہینڈ بال کی تاریخ کا اپنا پہلا تمغہ حاصل کر لیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں ایران کو فرانس پر چار پوائنٹس سے برتری حاصل ہوئی اور برتری کا یہ سلسلہ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی جاری اور فرانس کے اٹھارہ پوائنسٹ کے مقابلے میں ایرانی کھلاڑیوں نے انیس پوائنٹ اسکور کر کے میچ اپنے نام کیا اور یوں فرانس کو دو صفر سے شکست ہوئی۔

عالمی چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ایران کی یوتھ بیچ ہینڈ بال ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جو اس میدان میں ملک کے لئے پہلا تمغہ شمار ہوتا ہے۔

ایران کی یوتھ بیچ ہینڈ بال ٹیم گروہی مرحلے میں امریکہ اور قطر کو شکست دینے اور سویڈن کے مقابلے میں ناکام رہنے کے بعد مقابلوں کے دوسرے مرحلے کی ٹاپ 12 ٹیموں میں شامل ہوئی۔ اسکے بعد ایران کی ٹیم نے برازیل اور فرانس کو ہرایا جبکہ کرویشیا کے مقابلے میں اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح وہ کواٹر فائنل کے مرحلے تک پہنچی اور پھر ارجینٹائنا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اُس نے قدم رکھا۔

سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ برازیل سے ہوا جس میں برازیل میچ کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا اور اس طرح ایران فرانس کو شکست دینے کی بدولت کانسی کے تمغے کا حقدار قرار پایا۔

ٹیگس