ایشین بیچ ہینڈبال مقابلے؛ ایران تیسری پوزیشن کے لئے میدان میں اترے گا
ایران کی بیچ ہینڈبال ٹیم بالی میں ہونے والے ایشین چیمپین شپ مقابلوں کی تیسری پوزیشن کے لئے لڑے گی۔
سحر نیوز/ ایران: آج سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں، ایران اور عمان مدمقابل آئی تھیں جس میں ایران کی ٹیم دونوں سیٹ میں عمان کے مقابلے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پہلے گیم میں اسکور تیئس کے مقابلے میں گیارہ عمان کے حق میں رہا اور دوسرا گیم بھی ایرانی کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے باوجود بائیس بیس کے اسکور سے عمان نے جیت لیا۔
اب ایران کو تیسری پوزیشن کے لئے ویتنام سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ مقابلوں کا فائنل میچ قطر اور عمان کھیلیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گروپ مرحلے میں ایران، سعودی عرب، جنوبی کوریا اور فلپائن کو شکست دینے میں کامیاب رہا تھا۔
ایران کی ہینڈبال ٹیم کو مقابلوں کی سب سے کم سن ٹیم قرار دیا گیا تھا۔ ایرانی کھلاڑیوں کی اوسط عمر اٹھارہ سال بتائی گئی ہے۔
فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ انیس مارچ بروز اتوار کھیلا جائے گا۔