Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • جہاز رانی کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت

ایران نے محفوظ جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے والے امریکی اقدامات اور بندشوں کی مذمت اور اس کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

جہازرانی کی عالمی تنظیم آئی ایم او کے  آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے محکمہ جہازرانی کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی اکبر صفائی نے کہا کہ تہران ، محفوظ جہازرانی اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے تمام اقدامات کی سختی کے ساتھ مذمت کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تہران آئی ایم او کے فنی پروٹوکول  اور جہاز رانی کے معاہدوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد  کررہا ہے لیکن اس کے باوجود  اس تنظیم کے ایک رکن یعنی امریکہ کی جانب سے ایران کی جہاز رانی کی صنعت کو غیرمنصفانہ بندشوں اور پابندیوں کا تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایران کے محکمہ جہازرانی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم او کی جنرل اسمبلی کے سربراہ ، سیکریٹری جنرل اور دیگر ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ، دنیا اسی وقت امن کا گہوارہ بن سکتی ہے جب اقوام متحدہ کے منشور اور آئی ایم او کے قوانین کے منافی تمام تر ظالمانہ اور خودسرانہ امریکی پابندیوں اور جہازرانی میں حائل روکاوٹوں کو ختم کردیا جائے۔

ٹیگس