Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • مذاکرات جاری رکھیں گے: باقری کنی

ایران کے سینیئر مذاکرات کار نے مذاکرات کے عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز کے وقفے کے بعد مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔

ویانا میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے سینیئرمذاکرات کار علی باقری کنی نے جمعے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیگر وفود سے صلاح و مشورے کے بعد یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ اور ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے کوآرڈینیٹر انریکہ مورا سے ملاقات انجام پائی ہے۔
ایران کے سینیئرایٹمی مذاکرات کار نے کہا کہ اس ہفتے اچھی پیشرفت ہوئی اور آج مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہورہا ہے اور پھرچند روز کے وقفے کے بعد مذاکرات کو جاری رکھا جائے گا۔ ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ایران ، یورپی یونین اور گروپ چار جمع ایک کے سینیئر مذاکرات کار شرکت کر رہے ہیں۔
اس اجلاس کی سربراہی ایران کے سینیئر مذاکرات کارعلی باقری کنی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ انریکہ مورا کررہے ہیں۔ مذاکرات کا یہ دور گذشتہ ہفتے جمعرات کو شروع ہوا تھا اور مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد تمام وفود نے متن اور اختلافات کم کرنے پر کام شروع کردیا۔
ورکنگ گروپ کا کام صرف متون پر گفتگو تک محدود نہیں تھا بلکہ فریقین نے مختلف سطح پر پابندیوں کی منسوخی پر بھی کام کیا۔

ٹیگس