ماحولیات کے سلسلے میں ایران اور اقوام متحدہ کا کامیاب مشترکہ تعاون
اسلامی جمہوریہ ایران اور اقوام متحدہ کے مابین ماحولیات کے میدان میں کامیاب تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور اُس سے عالمی سطح پر ایک تجربے کے طور پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، یہ بات اقتصاد اور ماحولیات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر نے کہی۔
ارنا نیوز کے مطابق ایران میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر صابر معصومی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو پائدار ترقی اور ایرانی جھیلوں کے ماحولیاتی انتظام و انصرام کی پیشرفت کے حوالے سے کامیاب تجربے حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو دنیا کے مستقبل کے لئے بڑے خطرے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بشری کرتوتوں کے باعث رونما ہونے والی قہری موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ اقوام متحدہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
معصومی کا کہنا تھا کہ گزشتہ بیس برسوں سے ایران کے ساتھ کاربن کی پیداوا میں کمی کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس میں اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
اقتصاد اور ماحولیات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر نے کہا ایران میں اس سلسلے میں کامیاب تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا گیا اور خود ایران میں ہمیں کامیاب تجربات حاصل ہوئے جن سے عالمی سطح پر بالخصوص عراق میں ہم فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔