ایرانی بحریہ میں دو میزائل لانچر شامل
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ میں دو میزائل لانچر شامل کئے گئے ہیں اور جنوبی ایران کے شہر بوشہر میں ہیوی میرین ڈیزل انجنوں کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح کردیا گیا۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدرمملکت کے مشیر سورنا ستاری کی موجودگی میں ایران کی بحری صنعت میں ایجادات اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی اور پہلی فیکٹری کے پہلے مرحلے کا افتتاح ہوا۔
اس پروجیکٹ کا افتتاح سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے مشیر سورنا ستاری نے کیا.
اسی دوران مکران چھتیس سو نام کے چھتیس ہزار ایچ پی والے پہلے قومی ایرانی میرین ڈیزل انجن کی رونمائی کی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی بکتر بند اور آپریشنل صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے منگل کو گرز اور خنجر نام کے دو میزائل لانچر بھی بحریہ میں شامل کئے گئے۔