دشمنوں کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، صدر مملکت رئیسی
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کی ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی نے ہفتے کے روز کابینہ کے اجلاس میں ایرانی قوم سمیت علاقے کی تمام اقوام کی سلامتی کے تحفظ سے متعلق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پیامبراعظم (ص) فوجی مشقوں کو قومی سلامتی و مفادات کے دفاع میں ایران کی توانائی کا مظہر قرار دیا۔
صدرمملکت نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر طرح کے مخاصامنہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیامبراعظم سترہ نامی فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ جمعے کو مکمل کرلیا۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اسی طرح دنیا بھر کے عیسایوں کو ولادت باسعادت حضرت عیسی علیہ السلام کی مبارک باد پیش کی اور حضرت عیسی علیہ السلام کو تسلط پسند طاقتوں کے ظلم و ستم کے خلاف استقامت کا مظہر اور انسانیت کے روشن مستقبل کی نوید دینے والا عظیم پیغمبر قرار دیا۔