Nov ۱۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • آئی آر جی سی کی قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق

آئی آر جی سی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی دی ہے۔

سحرنیوز/ایران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ صبح  عدالتی حکم کے بعد IRGC بحریہ کے ریپڈ ری ایکشن فورس نے تجارتی نام (تلارا) اور مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے تلے سفر کرنے والے آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔  

یہ ٹینکر 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے کر سنگاپور کی طرف جا رہا تھا، جب اسے چانچ پڑتال کی غرض سے فوری طور پر رک جانے کا حکم دیا گيا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ آپریشن اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور قومی وسائل کے تحفظ کے قانون کے مطابق عدالتی حکم کے تحت کامیابی سے انجام دیا گیا۔

سپاہ پاسداران  انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران واضح ہوگیا کہ مذکورہ آئل ٹینکر غیر مجاز کھیپ لے جارہا تھا اور اس حوالے سے ضابطے کی کارووائي مکمل اور ضروری دستاویزات اور شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

 

 

ٹیگس