Nov ۱۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور صیہونی حکومت کا مشترکہ دفاعی پروگرام

ہندوستان اور صیہونی حکومت نے دفاعی شراکت داری کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور صیہونی حکومت نے نئے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کر کے اپنے فوجی اور صنعتی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں ۔

ہندوستان اور صیہونی حکومت نے اس کا مقصد دفاعی شعبے میں تکنیکی و صنعتی تعاون بڑھانا بتایا ہے-

یہ سمجھوتہ ہندوستان کے سیکریٹری دفاع کے دورہ تل ابیب کے موقع پر انجام پایا ہے-

ہندوستانی وزارت دفاع اور صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ سمجھوتہ ، فوجی ٹریننگ، ریسرچ و توسیع ، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے علاوہ دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار کے شعبوں میں تعاون پر مشتمل ہے۔

صیہونی وزارت جنگ کے ڈائریکٹر جنرل بارام نے ہندوستان کو ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تل ابیب ہندوستان کے ساتھ پہلے سے بھی زیادہ تعاون کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ہندوستان دو ہزار بیس سے دوہزار چوبیس تک صیہونی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار رہا ہے جس میں جدید ریڈار، جنگی ڈرون، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ٹینک شکن میزائل شامل ہیں۔

 

ٹیگس