نئے نرطانوی اور جرمن مذاکرات کاروں کی ایران کے سینيئر مذاکرات کار سے گفتگو
Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
برطانیہ اور جرمنی کے وفود کے نئے سربراہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری سے ویانا میں گفتگو کی۔
ایران پریس کے مطابق، جرمنی میں نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کی وجہ سے ویانا مذاکرات میں جرمنی کا نمائندہ تبدیل ہو گیا جبکہ برطانیہ کے سابق مذاکرات کار راب مک ایئر کے ریٹائر ہونے کی وجہہ سے ویانا مذاکرات کے لئے نئے نمائندہ کو مقرر کرنا پڑا۔
ان ملاقاتوں کے بعد ویانا کے کوبورگ ہوٹل میں ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری، یوروپی یونین کے عہدیدار انریک مورا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وفود کے سربراہوں کی موجودگی میں اجلاس ہوا۔