ایران کی شارٹ فلم زنگ تفریح کو فرانس میں اڈورڈ اسنوڈن ایوارڈ
Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
ایران کی شارٹ فلم زنگ تفریح کو فرانس کے فلم فیسٹول کے ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق رات کی علامات سے موسوم فلمی میلے کی منتخب فلموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں ایرانی ہدایت کار نوید نیکخواہ آزاد کی شارٹ فلم زنگ تفریح کا نام شامل ہے اور اُسے اڈورڈ اسنوڈن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ فلم فیسٹول ہر سال کسی ایک ملک میں منعقد ہوتا ہے اور اب تک دنیا کے اڑتیس ملکوں میں منعقدہ میلوں میں ہزاروں فلمیں پیش کی جا چکی ہیں۔ دی ریسز کے نام سے یہ ایرانی شارٹ فلم بہت مشہور ہوئی ہے ۔