Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • آئس کلائمبنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی کو سونے کا تمغہ

ایران کے قومی کلائمبر محسن بہشتی راد نے سوئیزرلینڈ کے آئس کلائمبنگ کے عالمی مقابلوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ میں جاری تیز رفتار آئس کلائمبنگ کے ان مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی محسن بہشتی راد واحد ایسے کھلاڑی رہے جنھوں نے برف کی دیوار پر چڑھنے میں صرف چھے سیکنڈ لگائے اور پہلا مقام حاصل کیا۔

اتنے کم وقت میں ایرانی کھلاڑی نے منزل طے کر کے ملک کے لئے ایک تاریخ رقم کی ہے اور انہیں ان مقابلوں میں دنیا کا سب سے تیر رفتار آئس کلائمبر قرار دیا گیا ہے۔

ایران کے ہی ایک اور کھلاڑی محمد رضا صفدریان نے اس شعبے میں پانچواں مقام حاصل کیا۔ چار برس قبل بھی اسی مقام پر ہونے والے ان مقابلوں میں صفدریان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ٹیگس