ملک کے لیے انڈسٹریل روڈ میپ تیار کیا جائے: قائد انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کا انڈسٹریل روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تاجروں اور صنعت کاروں کے نمائندہ وفود سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ان ملاقاتوں کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اعلی حکام کو تاجروں اور صنعت کاروں کی زبانی مسائل اور مشکلات کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے لیے انڈسٹریل روڈ میپ کی تیاری اور صنعتی انتظام کا جامع اور مرکزی نظام تیار کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
آپ نے فرمایا کہ اگر چہ میں اقتصادی سرگرمیوں میں حکومت کی مداخلت کے حق میں نہیں لیکن سرکاری رہنمائی، نگرانی اور تعاون سے پوری طرح متفق ہوں اور اس کام کو ضروری سمجھتا ہوں۔
واضح رہے کہ ایران بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کے نمائندہ وفود نے آج تہران میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر متعلقہ وزارتوں کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔