ٹینس کے مقابلوں میں ایران کی برتری
ٹینس کے انڈر ایٹین مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
جزیرہ کیش میں ہونے والے ان مقابلوں کے فائنل میں ایران اور ترکی کی ٹیموں نے ڈبل ایونٹ میں حصہ لیا اور آخر کار ایرانی ٹیم نے چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔ لڑکیوں کے ایونٹ میں، درسا چراغی اور ملیسیا اوگور پر مشتمل ایران ترکی مشترکہ ٹیم نے ڈبل ایونٹ میں بیلجیم اور تیونس کی ٹیم کو شکست دے دی۔
بوائز کے سنگل ایونٹ میں امریکہ کے فہیم نے ترکی کے گورسوی کو ہراکر میں مین آف دی ویک کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ یونس طلاور اور امیر علی قوام مشترکہ طور سے تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔
لڑکیوں کے ایونٹ میں ایران کی ماندگار فرزامی اور ترکی کی کارا باچاک نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جزیرہ کیش میں ہونے والے ان مقابلوں ایران، امریکہ، پاکستان، مالی، ترکی، بیلیجئم اور اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک سو چونتس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔