Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپائیگانی پیر کی شب ایک سو تین سال کی عمر میں اس دار فانی سےرحلت کرگئے تھے۔

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی نماز جنازہ میں قم اور دیگرشہروں سے آنے والے ہزاروں طلبہ، استاتذہ اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے برسوں حوزہ علمیہ قم میں تدریس کے فرائض انجام دیئے اور سیکڑوں شاگردوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ درجنوں کتابیں تصنیف کیں۔

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے پیکر مطہر کو تدفین کے لیے عراق کے شہر کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے اس عالم ربانی کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہیں حوزہ علمیہ قم کا اہم ترین ستون قرار دیا ہے۔

ایران کی کابینہ نے بھی آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی وفات پر قوم کو تعزیت پیش کی ہے اور بدھ کے روز ملک میں ایک روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ قم شہر میں بدھ کوعام تعطیل تھی۔

ٹیگس