Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں ایران کے اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور ایران کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے مزید استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے نام اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کی حکومت اور قوم کو جشن انقلاب کی مبارک باد پیش کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی قوموں میں تاریخی تعلقات قائم رہے ہیں اور دونوں قومیں مشترکہ دینی و ثقافتی اقدار اور مشترکہ سرحدوں کی حامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے صدر عارف علوی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامہ ای کے نام ایک پیغام میں انہیں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ گیارہ فروری ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ ہے اور اب سے تینتالیس سال قبل سنہ انیس و اناسی میں امام خمینی رہ کی قیادت میں یہ انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس