Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • اللہ اکبر کے نعروں سے گونچ اٹھا پورا ایران

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات سارا ایران اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اکیس اور بائیس بہمن کی درمیانی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہیں۔

ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کرتے اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 بہمن مطابق گیارہ فروری کو ایران میں انقلاب اسلامی کامیاب ہوا تھا۔ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کا جشن منایا جاتا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ اپنے تمام ناظرین، سامعین اور قارئین کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس