اسلامی انقلاب لاشرقیہ ولاغربیہ کے شعار کا پابند ہے : صدرابراہیم رئیسی
صدر مملکت ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے انقلاب اسلامی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران لاشرقیہ اور لاغربیہ کے شعار پر بدستورقائم ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی آج بھی آزادی ، اخلاق ، عقلانیت ، انصاف ، خودمختاری ، قومی عزت اور بھائی چارے کا نعرہ بلند کرتا ہے اور ظلم و تسلط کو مسترد کرتا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اسلامی انقلاب ، تسلط پسند طاقتوں کی حامی بدعنوان شاہی حکومت کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے اوردین ، آزادی اورخود مختاری پر مبنی اسلامی جمہوری نظام قائم کرنے کے لئے آیا ہے ۔
صدر مملکت نےاسلامی انقلاب کی کامیابی کو ملت ایران اور دنیا بھر کے محروموں اور کمزوروں کے لئے امید کا پیغام اور ظالموں اور ستمگروں کے لئے مایوس کن قراردیا اور کہا کہ پڑوسی ممالک میں جواسلامی بیداری نظرآرہی ہے وہ نوید الہی ہے۔صدرابراہیم رئیسی نے ملک کو نقصان پہنچانے کےلئے دشمنوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا تھا کہ انقلاب نہ آئے اور نظام اسلامی قائم نہ ہو لیکن ایسا نہیں ہوا اور اسلامی انقلاب کامیاب ہوا اسلامی نظام حکومت قائم ہوا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی بیدار اور مسلمان قوموں کو انقلاب کا پیغام پہنچ گیا اور آج ایران اسلامی کی عزت و سربلندی اپنے عروج پر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی تمام ملکوں کے لئے متوازن ہےاور ہماری امیدیں ملک کے تمام علاقوں سے ہیں اور ہم ویانا اور نیویارک سے ہرگز کوئی امید نہیں رکھتے ۔