Feb ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • ویانا میں ایران کے سینیئر مذاکرات کار سے یورپی فریقوں کی ملاقات مفید رہی، برطانیہ

برطانیہ کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے ویانا میں ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار کے ساتھ تینوں یورپی فریقوں کی طویل ملاقات کو مفید اور تعمیری قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ویانا مذاکرات میں برطانوی وفد کے سربراہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز ویانا میں ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار علی باقری کنی کے ساتھ تینوں یورپی فریقوں اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائـب سربراہ انریکے مورا کی طویل ملاقات ہوئی جو مفید اور تعمیری رہی۔ 

  ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کے تیسویں روز  ایران  کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور یورپی یونین کے نمائندے کے ساتھ مذاکرات کار وفود کے دو طرفہ اور اسی طرح ماہرین کی سطح پر ملاقات کی متعدد نشستیں منعقد ہوئیں۔

   ویانا مذاکرات ایسی حالت میں حساس مرحلے میں داخل ہوئے ہیں کہ سمجھوتے کے حصول کے لئے وائٹ ہاؤس کی جانب سے سیاسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کا سلسلہ ایک مختصر وقفے کے بعد آٹھ فروری کو پھر شروع ہوا ہے اور تمام فریقوں نے اتفاق آرا سے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بعض مسائل میں پائی جانے والی پیچیدگی کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس