ایران میں اومیکرون کی مخصوص ویکسین تیار
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
ایرانی ویکسین کمپنی نے اومیکرون کے لیے مخصوص ویکسین تیار کرلی ہے جس کی حیوانی آزمائش بھی کامیابی کے ساتھ انجام پا چکی ہے۔
ایرانی سائنسداں اب تک کورونا وائرس کی متعدد ویکسین تیار کرچکے ہیں جن کا عالمی سائنسی حلقوں نے زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ ویکسین بنانے والی ایرانی کمپنی شفا فارمیڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سائنسی معلومات اور ماہرین کے مشورے کے بعد اومیکرون وائرس کی مخصوص ویکسین کی تیاری کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اس کی حیوانی آزمائش کامیاب رہی ہے۔