Feb ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم کاشی و فیروزہ بین الاقومی ایوارڈ کے لیے نامزد

ایران فلم دم غروب زعفرانیہ، وومن سینما اینڈ آرٹ فلم فیسٹول کے لیے نامزد ہوگئی۔

وومن سنیما اینڈ آرٹ فلم فیسٹول آٹھ مارچ کو ممبی میں منعقد ہوگا اور اس میں خواتین کے موضوع پر بنائی جانے والی بہترین فلموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

 ایرانی فلم دم غروب زعفرانیہ جس کا بین الاقوامی نام کاشی اور فیروزہ ہے، ہدایت کار محمد آستیم نے بنائی ہے اور اس کی اسکرپٹنگ بھی خود انہوں نے ہی انجام دی ہے۔

یہ فلم شمالی تہران میں منشیات کے استعمال کے بارے میں ہلا دینے والے سماجی موضوع بنائی گئی ہے۔ اس فلم کے تمام سین رات کے وقت فلمائے گئے ہیں۔  

ٹیگس