میونیخ سکورٹی کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ کی کئی ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات
Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کی جرمنی میں میونیخ سکورٹی کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات اور گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے میونخ کانفرنس کے موقع پر جمعہ کو ہندوستان، قطر، نیدرلینڈ، جرمنی اور بیلجیئم کے وزراء خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔
اس سے پہلے انہوں نے کانفرنس میں شریک کئی اعلی عہدیداروں من جملہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری، سلووینیہ کے صدر، عراقی کردستان کے صدر اور بوسنیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔