میونخ سیکورٹی کانفرنس، جرمنی کے ایئرپورٹ ملازمین کی ہڑتال
Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمنی کے بڑے ہوائی اڈوں کے ملازمین نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کے مطابق ملازمین کی ایک روزہ ہڑتال کے سبب مونیخ سمیت جرمنی کے تمام بڑے ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں، جمعے کو پوری طرح معطل ہوجائیں گی ۔ ہوائی اڈوں کے ملازمین کی تنظیموں کے وفاق نے اس ایک روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
ہوائی اڈوں کے ملازمین، کام کی شرائط کو بہتر بنانے اور تنخواہوں میں مناسب اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
میونخ کے علاوہ، فرینکفرٹ، اشتوتگارٹ، ہمبرگ، دوٹمونڈ، ہانوفراور برمین کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ملازمین بھی جمعے کے روز مکمل ہڑتال کریں گے۔
یہ ہڑتال ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب عالمی سربراہان اور اعلی عہدیدار میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے جمعے کو جرمنی پہنچنے والے ہیں۔