Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • صدر ایران کا قطر دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

وہ پیر کو قطر کے دو روزہ دورے  پر روانہ ہونگے۔

قطر کے حاکم تمیم بن حمد آل ثانی سے گفتگو، دونوں ملکوں کے اعلی وفود کے درمیان مذاکرات، کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کے دستاویزات پر دستخط، اس دورے کے پروگرام میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایران کے صدراپنے دورے کے دوسرے روز گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی کاؤنسل کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شریک اور اسے  خطاب کریں گے۔ بعض ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقات بھی ان کے پروگرام میں ہے۔

ٹیگس