Feb ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کا دورہ قطر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر قطر کے امیر کی سرکاری دعوت پر آج پیر 21 فروری کو دوحہ کا دورہ کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج پیر کے روز قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کی سرکاری دعوت پر دوحہ کا دورہ کریں گے۔ امیری دیوان میں امیر قطر کی جانب سے سرکاری استقبال، شیخ تمیم بن حمد الثانی سے تبادلہ خیال، دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی بات چیت اور متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط۔ دورے کے پہلے دن کا ایجنڈا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی قطر میں مقیم ایرانیوں اور قطری اور ایرانی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوسرے دن صدر مملکت گیس برآمد کرنے والے ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔

سربراہی اجلاس میں گیس پیدا کرنے والے ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جہاں ایرانی صدر اجلاس کے موقع پر ان میں سے متعدد سے ملاقات بھی کریں گے۔

ٹیگس