Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ترکی میں ایران کے پہلوانوں کی شاندار کامیابی

ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے ترکی میں جاری بین الاقوامی مقابلوں میں سونے کے تین اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔

ترکی میں یاشاردوغو کشتی کے بین الاقوامی مقابلے ہر سال 26 اور 27 فروری کو استنبول میں منعقد ہوتے ہیں۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق، ان مقابلو‍ں کے دوسرے اور آخری روز ایران کے پہلوان امیر محمد یزدانی نے اپنے امریکی حریف پہلوان کو شکست دی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

92 کلو گرام وزن کی کیٹگری میں احمد بذری نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ 79 کلو کرام کیٹگری کے مقابلے میں علی سواد کوہی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 97 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں محمد حسین محمدیان نے مقابلوں کے پہلے ہی روز سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

 

ٹیگس