Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے خاتمے پر ہی نہیں بلکہ انہیں غیر مؤثر بنانے پر بھی خوب کام ہوا ہے: شمخانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تہران نے پابندیوں کا خاتمہ کرانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں کو بے اثر بنانے کے ذرائع‏ پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بدھ کے روز مجلس شورائے اسلامی کے اراکین کے ساتھ خصوصی نشست میں تاکید کی کہ ویانا مذاکرات میں باقی بچے مسائل کو حل کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم یورپ و امریکہ کی خلاف ورزیوں اور غیر مؤثر اقدامات کا تلخ تجربہ اس بات کا متقاضی ہے کہ قابل اعتبار سمجھوتہ طے پانے تک کوئی اطمینان نہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا ہے کہ تہران نے پابندیوں کا خاتمہ کرانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں کو بے اثر بنانے کے ذرائع‏ پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی اور اس سلسلے میں بہت اچھے قدم اٹھائے گئے ہیں۔

اس نشست میں ایران کے پارلیمانی ارکان نے بھی ویانا مذاکرات میں ایرانی قوم کے حقوق کی بحالی کی بنیاد پر ہی اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کے لئے ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور ایک مختصر وقفے کے بعد آٹھ فروری کو دوبارہ شروع ہوا ہے۔

ٹیگس