Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سلک روڈ ریل منصوبے پر ایران-طالبان کے مابین دوبارہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی شہر خواف سے افغانستان کے ہرات شہر کو ریلوے سے جوڑنے کے بارے میں ایران – طالبان کے مابین مذاکرات چل رہے ہیں۔

دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان پہلے مشترکہ ریلوے نٹ ورک کا افتتاح دسمبر 2020 میں ہوا تھا۔ اس نٹ ورک کے تحت خواف سے 150 کلومیٹر دور افغانستان کے روزنک قصبہ تک ریل کی پٹری بچھائی گئی، لیکن افغانستان کے تیسرے سب سے بڑے شہر ہرات تک ریل کی پٹری بچھانے کا منصوبہ، افغانستان میں گذشتہ برس اگست میں امریکہ کی حمایت یافتہ حکومت کے اچانک گرنے سے، رک گیا۔

منگل کے روز ایران کی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے ایک عہدے دار عباس خطیبی نے بتایا کہ اس منصوبے کو پھر سے شروع کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ گفتگو جاری ہے۔

خواف-ہرات ریلوے مشرق-مغرب ٹرانزٹ کوریڈور کے ساتھ ساتھ بچھی ہے جس سے افغانستان، ازبکستان اور ایران کے ذریعہ چین، ترکی اور یورپ سے جڑتا ہے۔

خطیبی نے کہا کہ اس پروجکٹ سے سلک روڈ پھر سے وجود میں آ جائے گی۔ اس منصبوے سے مشرق مغرب سے جڑے گا، برآمدات اور ٹرانزٹ کا خرچ کم ہو جائے گا۔

ٹیگس