Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان کے لوگوں کے لئے ایران کی امداد

اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے ضرورت مند عوام کے لئے سخاوت مندانہ امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر جلال آباد کے عوام میں غذائی اشیاء تقسیم کیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر مجید صادقی دولت آبادی نے کہا ہے کہ شہر جلال آباد کے عوام میں پانچ سو غذائی پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں جو آٹے، چاول اور گھی پر مشتمل ہیں۔

مجید صادقی نے کہا کہ یہ مشرقی افغانستان کے ضرورت مند خاندانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی دوسری امدادی کھیپ ہے جوتقسیم کردی گئی۔ اس سے قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل، غزنی، قندوز، بدخشاں، پنجشیر، ہرات اور افغانستان کے دیگر علاقوں کے لئے امدادی سامان بھیجا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں نئے سیاسی دور میں بھی اس ملک کے عوام کے لئے مسلسل انسان دوستانہ امداد روانہ کر رہا ہے۔

ٹیگس