Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • کتاب خوانی کی ترویج کا عالمی ایوارڈ ایرانی مصنفہ کے نام

ایرانی مصنفہ زہرا قائنی کو انٹرنیشنل بورڈ آن بکس فار ینگ پیوپل کی جانب سے آئی ریڈ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

دنیا میں کتاب خوانی کی ترویج کی غرض سے چین کی شن ژن فاونڈیشن اور آئی بی بی وائی نے مشترکہ طور پر آئی ریڈ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا اور اس سال یہ اعزاز ایران کی زہرا قائنی کو ملا ہے۔
پروفیسر زہرا قائنی، بچوں کی تہذیب و تاریخ کے حوالے سے تحقیق و تصنیف کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، وہ ایران میں بچوں کے ادب سے متعلق ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی بانی بھی ہیں۔
پروفیسر زہرا قائنی دس جلدوں پر مشتمل بچوں کے ادب کی تاریخ نامی کتاب کی اہم ترین رائٹر ہیں۔ انہوں نے بچوں کی کتابوں میں پینٹنگز کے بارے میں بھی تحقیقی کتاب تحریر کی ہے۔

ٹیگس