ایران میں چار سال میں 10,000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بنانے کا اعلان
Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران میں چار برسوں میں 10,000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بنائے جائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے صوبہ یزد کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چار برسوں میں 10,000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 13ویں حکومت قابل تجدید توانائی کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے اور یہ حکومت کے مرکزی پروگراموں میں سے ایک ہے۔
علی اکبر محرابیان نے کہا کہ یزد ان صوبوں میں سے ایک ہے جس میں شمسی توانائی کے پلانٹس کی ترقی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس صوبے میں زیر تعمیر پاور پلانٹس کے علاوہ، گزشتہ چند ماہ میں 200 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، جو ہمیں امید ہے کہ رواں سال میں ہی کام کرے لگے گا۔