Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • شام کی قومی سلامتی کے مشیر سے ایران کے وزیرخارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیرخارجہ نے شام کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعا ت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کی قومی سلامتی کے مشیر علی مملوک سے ملاقات میں علاقے میں انتہاپسند اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف جدوجہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کی جانب سے شام کی قوم اورحکومت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔

شام کی قومی سلامتی کے مشیر علی مملوک نے علاقے میں قیام امن و استحکام بالخصوص دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار پر تاکید کی اور اس سلسلے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کرادر کی اہیمت کو نمایاں قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کی

ایرانی وزیرخارجہ دمشق کے بعد بیروت پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ تہران کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

 

ٹیگس