Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • کینسر کی تشخیص اورعلاج میں ایران دنیا کے پہلے پانچ  ملکوں میں شامل

پرامن ایٹمی شعبے میں ایران کی ترقی کے نئے منصوبوں کا جلد اعلان ہوگا۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کے مطابق، نئے منصوبوں میں پلازما تھریپی کا منصوبہ سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہم نے سرطان کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے اہم پیشرفت حاصل کرلی ہے، جبکہ اسے غذائی سلامتی اور زراعت کے شعبے میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی اجازت کے بعد یہ منصوبہ کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں داخل ہوجائے گا اور ایران اس حوالے سے دنیا کے پانچ برتر ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگیا ہے۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے مزید کہا کہ تمام تر پابندیوں کے باجود ہم نے ایٹمی شعبے میں بے پناہ ترقی کی ہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ایرانی عوام کے عزم کے سامنے پابندیاں بے معنی ثابت ہوئیں۔

انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پروپیگنڈہ مہم کو انتہائی غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت تہران پر عالمی دباؤ بڑھانے کی غرض سے مسلسل ہمارے پرامن ایٹمی پروگرام میں انحراف کا شور مچارہی ہے۔

 

 

ٹیگس