Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم اسلامی جمہوریہ گزشتہ روز منایا گیا۔ اس موقع پر میلاد ٹاور میں عظیم الشان پروگرام ہوا۔

ایرانی کیلینڈر کی تاریخ بارہ فروردین ایران میں یوم اسلامی جمہوریہ ہے اور ایران کے مومن و انقلابی عوام نے بارہ فروردین 1358 ھجری شمسی یعنی1 اپریل 1979 عیسوی کو اپنے ملک کی عزت و وقار اور مستقبل کے تعین کے لئے تاریخ رقم کی۔

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح کی) ولولہ انگیز قیادت میں، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یکم اپریل سنہ 1979 کو ایران میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔

ملک گیر ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق، 98 فی صدر رائے دہندگان نے،  اسلامی جمہوری نظام حکومت کے قیام کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

اس اہم واقعے کی یاد میں ہر سال 1 اپریل کو ایران میں یوم اسلامی جمہوریہ منایا جاتا ہے۔

ٹیگس