Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں آج ہوگی قرآنی محفل

ماہ مبارک رمضان کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی کی میزبانی میں آج ایک قرآنی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی میزبانی میں محفل قرآنی منعقد ہوگي جس میں ملک کے معروف قاریان کرام سامعین و ناظرین کے کانوں میں آیات ربانی کا رس گھولیں گے۔

یہ محفل آج تین اپریل کو ایران کے وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شام میڈیکل پروٹوکولز کے ساتھ منعقد ہوگی جسے رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR اور ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے چینلوں سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ٹیگس