Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • اسٹم سیلز اور ری جنریٹو تھراپی کے فروغ کا ٹاسک جاری کردیا گیا

ترقیاتی کونسل برائے اسٹم سیل سائنس و ٹیکنالوجی نے نالج بیسڈ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے فروغ کے لیے چار نکاتی ٹاسک جاری کردیا ہے

مذکورہ کونسل کے جاری کردہ چار نکاتی ٹاسک کے مطابق، ملک میں اسٹم سیل تھراپی سینٹروں کے معیار اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، تاکہ طبی سیاحت یا میڈیکل ٹوریزم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے۔اس مقصد کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں کم سے کم ایسے پانچ نئے مراکز قائم کیے جائیں گے جبکہ پہلے سے قائم مراکز کے معیار اور وہاں فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ کیا جائے گا۔

بازار میں پیش کرنے کے لیے آمادہ ری جنریٹو اوراسٹم سیل میڈیکل پروڈکٹ کی حمایت کی جائے گی اور ان کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

ٹاسک میں کہا گیا ہے کہ، خون بنانے والے اسٹم سیل ٹرانسپلانٹیشن کرانے والے مریضوں میں، مائیکوسس انفیکشن کےعلاج کے لیے ایمفوٹریسن بی کی تیاری پر توجہ دی جائے گی۔

چوتھے ٹاسک کے مطابق ملک بھرمیں تیار ہونے والی نئی اسٹم سیل پروڈکٹ کے کلینیکل ٹرائل اور مارکیٹنگ کی اجازت حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

ٹیگس