Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات، ملت ایران کیلئے پائیدار اور واضح مفادات کے حصول پر منتج ہوں: قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دے کر کہا ہے کہ پارلیمنٹ چاہتی ہے کہ ایٹمی مذاکرات، ملت ایران کے لئے ضمانت شدہ ، پائیدار اور واضح مفادات کے حصول پر منتج ہوں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں ایران کے عوام اور جفاکش ایٹمی سائنسدانوں کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔

پارلیمنٹ کے اسپیکرنے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں حاصل ہونے والی حیرت انگیزاور قابل فخرایٹمی صنعتی ترقی سائنسدانوں بالخصوص اس راہ میں شہید ہونے والے سائنسدانوں کی دن رات محنت و جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ گیارہویں دور کی پارلیمنٹ نے اس پیشرفت کی قابل فخرراہ میں اسٹریٹیجک اقدام کا قانون پاس کرکے ایٹمی صنعت میں لگے ہوئے تالے توڑ دیئے اور سائنسی پیشرفت وترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودورکرکے اس شعبے میں اپنا کردار ادا کیا۔

محمد باقرقالیباف نے کہا کہ ملک کی ایٹمی پیشرفت ایرانی عوام  کے اقتصادی فائدے کے حصول کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔

ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے ایٹمی مذاکرات کا آٹھواں دور ستائیس دسمبر دوہزاراکیس سے شروع ہوا تھا جو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کی پیشکش پر گیارہ مارچ دوہزاربائیس سے سیاسی صلاح و مشورے کے لئے کچھ دنوں کے لئے روک دیا گیا ہے۔

ٹیگس