Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • سینٹریفیوج مشینوں کو حفاظت کی وجہ سے کرج سے منتقل کیا، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کےشعبے ایٹمی توانائی ایجنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران کے قریب ٹی ای اس اے کرج کامپلیکس میں ہوئی تخریبی کاروائی کے قریب ایک سال بعد، سینٹریفیوج کے پرزے بنانے والی مشینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

گزشتہ برس اس تنصیبات میں نصب کیمروں کوایک تخریبی کاروائی میں نقصان پہونچا تھا۔

بہروز کمالوندی نے سنیچر کے روز العالم ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ سینٹریفیوج مشینوں کی بہت زیادہ اہمیت کے مدنظر انہیں محفوظ جگہ منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا اپنی سکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے سینٹریفیوج مشین بنانے اور انہیں ارتقاء دینے کا منصوبہ ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ ٹی ای اس اے کرج کامپلیکس میں دہشتگردانہ حرکت کے بعد ہمیں سخت سکورٹی اقدام کرنے تھے۔ ہم نے ان مشینوں کا بڑا حصہ ہٹا دیا اور باقی بچے حصوں کو نطنز اور اصفہاں منتقل کر دیا۔

 

 

ٹیگس