Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۶ Asia/Tehran
  • ماہ مبارک رمضان میں افغانستان میں بار بار دھماکوں پر ایران کی تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس صورتحال پرسخت تشویش ظاہر کی ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں افغانستان میں جمعرات کو مزار شریف کی مسجد اور اسی طرح کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی جانب اشارہ کیا اورکہا کہ افغانستان میں ماہ رمضان میں جب مسجدوں میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے روزہ دارنمازیوں کو بزدلانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانا نفرت انگیزہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزارشریف میں دہشت گردانہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر اور زخمیوں کے لئے صحت وسلامتی کی دعا کی۔

 

 

ٹیگس