Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  •  عالمی یو م القدس منانے کی تیاری

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ع‏‏) کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے آزادی کیلئے عالمی یوم القدس منانے کے اعلان پر اس سال بھی بڑے پیمانے پر یو القدس منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 بیت المقدس اور فلسطین کا مسئلہ مسلمانوں خاص طور سے فلسطینیوں کیلئے عقائدی ، انسانی اور اخلاقی مسئلہ ہے اور ملت فلسطین کی پائیداری ، حق کی پاسداری اور بیت المقدس کے سلسلے میں پیچھے نہ ہٹنا ایک بنیادی امر ہے اوراس سے استقامت کو جواز ملتا ہے ۔

ملت فلسطین نے اپنی جدوجہد سے یہ ثابت کردیا کہ ان کے اندر بیت المقدس ، اپنی زمینوں اور اپنے حقوق کی حفاظت کی صلاحیت موجود ہے اور وہ اپنے دفاع پر قادر ہے اور دنیا بھر کے آزاد منش انسان ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

اس وقت اسرائیل کو استقامتی محاذ کے اندر پیدا ہونے والی صلاحیتوں سے تشویش لاحق ہے جس کی وجہ سے صیہونی حکومت کی صورت حال بحرانی ہے، اس کے ڈھانچے میں درار پیدا ہوچکی ہے اور اسے قیادت و کمانڈ کے بحران کا سامنا ہے جو اس کی کمزوری کا ثبوت ہے ۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ع‏‏) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے آزادی کیلئے عالمی سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کیا جس کے بعد سے ہر سال دنیا بھر سے امام خمینی (ع‏‏) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل کر اس دن کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔

ٹیگس