ایران میں ریڈیو کا یوم تاسیس
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
چار اردیبہشت 1319 ہجری شمسی مطابق 24 اپریل 1940 کو ایران میں پہلی بار ریڈیو کا ادارہ قائم کیا گیا اور ریڈیو نشریات کا آغاز ہوا۔
تہران میں قائم یہ ادارہ ابتدا میں ڈاک و تار اور ٹیلی فون کی وزارت کے ماتحت تھا اور ریڈیو نشریات دوکلوواٹ اور بتیس کلوواٹ کے دو ٹرانسمیٹروں سے میڈیم ویو اور شارٹ ویو پر نشر کی جاتی تھیں۔
ریڈیو تہران کے قیام کے پانچ سال بعد آہستہ آہستہ اس کا دائرہ ایران کے دوسرے شہروں تک پھیل گیا۔
گیارہ فروری 1979 کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ریڈیو نشریات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ریڈیو تہران سے اس وقت دنیا کی اہم زبانوں میں پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جنہیں پوری دنیا میں سامعین کی ایک بڑی تعداد سنتی اور پسند کرتی ہے۔
سحر اردو ریڈیو یوم تاسیس کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔