کابل دھماکے کے متاثرین میں ایرانی امداد تقسیم
اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین میں نقد رقوم اور امدادی اشیا تقسیم کی ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ دنوں متعدد دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ مغربی کابل کے اسکولوں میں ہونے والے دھماکوں میں ستائیس طالبعلم شہید اور سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
ایران کی جانب سے کابل دھماکوں کے زخمیوں میں اور شہیدوں کے لواحقین میں تقسیم کیے جانے والے امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا اور علاج معالجے کے لیے نقد رقوم شامل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شہید عبد الرحیم اسکول دھماکے کے متاثرین میں تقسیم کی جانے والے نقد امداد اور اشیائے خورد و نوش کی مالیت ستائیس لاکھ افغانی روپے کے برابر ہے۔
اس سے پہلے کابل میں ایران کے ناظم الامور سید حسن مرتضوی نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان عوام کے ساتھ ہے اور ان مدد میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔