مارشل آرٹس پومسے کے عالمی کپ میں ایرانی قومی ٹیم کو 9 تمغے
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
ایران کی قومی پومسے ٹیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی عالمی پومسے چیمپین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مارشل آرٹس پومسے کے عالمی کپ کے مقابلے جنوبی کوریا کی میزبانی میں 21 اپریل کو شروع ہوئے تھے۔ ان مقابلوں میں ایران سمیت دنیا کے 63 ملکوں کے 760 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
مردوں اور عورتوں پر مشتمل ایران کی 13 رکنی قومی پومسے ٹیم نے عالمی کپ کے دوران سونے کا 1، جبکہ چاندی اور کانسی کے 4-4 تغمے حاصل کیے۔
نادر خدا مردی ، ایران کی جانب سے سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی تھے۔
مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے ایران کی قومی پومسے ٹیم پانچویں نمبر پر رہی۔