May ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان مملکت کو ایرانی صدر کی طرف سے مبارکباد

ایران کے صدر جمہوریہ اور اسپیکر نے اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان مملکت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان مملکت  کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں عید الفطر کو انسانی عظمت کے اظہار کا موقع قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ موقع عالم اسلام میں اتحاد اور تنازعات کے خاتمے اور پوری دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو اسلامی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیمات اور اتحاد کو بڑھانا امت مسلمہ کے مسائل کے حل اور خوشیوں کی تلاش میں بہت مددگار ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اسلامی ممالک کے رہنما برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کے ذریعے امن و امان اور تعاون کو فروغ دیں گے۔

عید الفطر بڑے اسلامی تہواروں میں سے ہے، جسے دنیا بھر کے مسلمان مناتے ہیں۔

ٹیگس