ایران، ایکسرے شعاعوں کے تابکاری اثرات سے بچانے والا سستا لباس تیار
ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے نینو مواد سے کام لیتے ہوئے ایکسریز سے محفوظ رکھنے والا سستا لباس تیار کرلیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق عام طور پر ایکس رے اور دیگر شعاعوں کے تابکاری کا اثرات سے بچانے کے لیے سیسے جیسی دھات کا استعمال کیا جاتا جو اپنے وزن اور لچکدار نہ ہونے کے سبب پہننے والوں کے لیے دشواری کا باعث ہوتا ہے۔
ایران کی نالج بیس کمپنی نے اس مشکل کو حل کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور ایسا پلاسٹک تیار کیا ہے جو نرم، لچکدار ہونے کے ساتھ ساتھ، ایکسرے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ پلاسٹک غیر دھاتی نینو اور پولیمراشیاء کو ملا کر بنایا گیا ہے اور اسے حفاظتی لباسوں میں سیسہ کی پرتوں کے جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایران کے نوجوان ماہرین کے تیار کردہ اس پلاسٹک کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کی لاگت مارکیٹ میں دستباب ایسے دوسرے عناصر کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہے۔